نگہداشت صحت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایجوکیٹ (EDUCATE) سبق

یہ وسیلہ نگہداشت صحت کے پیشہ ور افراد کو نوجوانوں کے ساتھ HPV ویکسین کے بارے میں معلومات شیئر کرنے اور ویکسین لگوانے کے حوالے سے اعتماد فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

مندرجات

ایجوکیٹ سبق کا منصوبہ

پیشہ ور افراد کے لیے ایک تفصیلی گائیڈ جو اس بات کا خاکہ پیش کرتی ہے کہ نوجوان کیا سیکھیں گے، یہ تعلیم کس طریقے سے دی جائے گی اور نوجوانوں کی تفہیم کو کس طرح پرکھا جائے گا۔

ایجوکیٹ سبق کی PowerPoint

اسکولوں میں ایجوکیٹ سبق پڑھانے والے پیشہ ور افراد کی معاونت کے لیے ایک PPT وسیلہ۔

ایجوکیٹ سرگرمی کی ایک ورک شیٹ

ورک شیٹ کی یہ سرگرمی نوجوانوں کے علم کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جب ‘فلم 1: HPV اور مدافعتی نظام’ دکھائی جا چکی ہو۔

ایجوکیٹ کا اختتامی جائزہ

یہ دستاویز نوجوانوں کے علم کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، جب ایجوکیٹ سبق مکمل طور پر پڑھایا جا چکا ہو۔

ایجوکیٹ کا پیشہ ورانہ رہنمائی کا دستی کتابچہ

یہ دستاویز پیشہ ور افراد کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ وہ اسکولوں میں ایجوکیٹ سبق کی منصوبہ بندی اور تدریس کر سکیں۔

ایجوکیٹ کے حوالے سے پیشہ ور افراد کے لیے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

نوجوانوں کی طرف سے عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات اور تجویز کردہ جوابات کا ایک مجموعہ۔

ایجوکیٹ والدین و نگہداشت کنندہ کے لیے خط کا ٹیمپلیٹ

والدین کو مطلع کرنے کے لیے ایک ٹیمپلیٹ خط کہ ایجوکیٹ سبق اسکول میں پڑھایا جائے گا۔